ترکش ایئر کے طیارے میں بم کی افواہ، سوڈان میں ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترکش ایئر لائن کے طیارے میں بم کی افواہ کے بعد جہاز کو سوڈان میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے کو اس وقت سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہنگامی بنیادوں پر اتارا گیا جب طیارے میں موجود مسافر نے طیارے میں بم کی اطلاع دی۔ طیارہ کینیا سے مصر جا رہا تھا۔ طیارے میں ایک سو سات افراد سوار تھے، جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔

تفتیش کرنے پر معلوم ہوا مسافر کو بذریعہ ای میل بتایا گیا تھا کہ طیارے میں بم ہے۔ لہذا ہنگامی لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتار کر تلاشی لی گئی، تاہم ابھی بم کی اطلاع دینے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں