یمن میں فتح عظیم ہماری منتظر ہے: آرمی چیف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل طاھر العقیلی نے کہا ہے کہ آئینی فوج نے ملک میں باغیوں کے خلاف جاری جنگ میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فوج تیزی کے ساتھ فاتحانہ پیش قدمی کر رہی ہے۔ ظلم کے دن ختم ہونے والے ہیں اور فتح عظیم یمنی قوم کی منتظر ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار شبوۃ گورنری میں بیضان اور عسیلان کے عالقوں میں اگلے مورچوں کے دورے کے بعد ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے یمنی فوج کی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی کی تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ یمنی فوج تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے اور باغی مسلسل شکست کھا رہے ہیں۔

جنرل عقیلی نے عسیلان اور بیحان کے محاذوں پر سرکاری فوج اور اس کی حامی ملیشیاؤں کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ قوم کے بہادر بیٹوں نے باغی ملیشیاؤں کا تعاقب کر کے علاقے کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے کامیاب مہم شروع کی ہے۔ باغی حکومتی فورسز کے سامنے بھاگ رہے ہیں۔

ادھر یمن کے وزیراعظم احمد بن دغر نے یمن کے حکومتی اداروں کو مزید تحفظ دینے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ عبوری دارالحکومت عدن میں وزارت خزانہ کے ہیڈ کواٹرز پر بارود سے بھری کاری کے ذریعے کیے گئے حملے کے بعد ایک بیان میں بن دغر نے کہا کہ سرکاری اداروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اور باغی حکومت کو کم زور نہیں کرسکتے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ہرصورت میں شکست دینا ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں