شاہ سلمان اور ہانگ کانگ کی لیڈر کیری لام کا دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الیمامہ محل میں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام اور ان کے وفد کے ارکان نے اتوار کے روز ملاقات کی ہے۔ انھوں نے سعودی عرب اور ہانگ کانگ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ، وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے نگران خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ ، توانائی ، صنعتوں اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد بن عبدالعزیز الفالح ، وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور ہانگ کانگ میں سعودی عرب کے قونصل جنرل عمر بن بخیت البنیان بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں