قطر میں برطانوی خاتون گلوکار کی خودکشی کی تحقیقات ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ کی 32 سالہ خاتون گلوکار ڈینیلا اوبینگ نے گزشتہ برس ستمبر میں قطر کے ایک 5 ستارہ ہوٹل میں گلوکاری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس سلسلے میں اپنا کام شروع کرنے کے لیے اس نے قطر کا سفر کیا تاہم دوحہ کے ساحل پر واقع انٹرکانٹی نینٹل ہوٹل میں وہ اپنے کمرے میں مردہ پائی گئی۔

برطانیہ میں ڈینیلا کو خراب حالات کا سامنا تھا جس کے سبب وہ بیرون ملک کام تلاش کرنے پر مجبور ہو گئی۔ سوشل ویلفیئر کے محکمے کی جانب سے اس کی مالی معاونت کا زیادہ تر حصّہ ختم کر دیا گیا تھا۔

فن کی دنیا میں Devi Ka کے نام سے معروف ڈینیلا کا تعلق مانچسٹر شہر سے تھا۔ وہ برین ٹیومر میں مبتلا تھی۔ اس کے ایک خاص دوست نےManchester Evening News نامی اخبار کو بتایا کہ ڈینیلا ایک باصلاحیت اور کام سے محبّت کرنے والی انسان تھی جو موسیقی کے ذریعے دنیا کو ایک پیغام پہنچانے کی خواہش مند تھی۔

اگرچہ ڈینیلا گزشتہ برس دوحہ پہنچنے کے چھ روز بعد 25 ستمبر کو اپنے کمرے میں مُردہ پائی گئی تھی تاہم برطانیہ میں اس کی خودکشی کا انکشاف جمعے کے روز ہوا۔ یہ انکشاف اتفاقی طور پر اس کے چھوٹے سے بیٹے کے لیے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے خصوصی پیج کے ذریعے سامنے آیا۔ قطری حکام نے ڈینیلا کی موت کے بارے میں صرف برطانوی سفارت خانے کو آگاہ کیا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ برطانوی خاتون گلوکار کی زندگی کا خاتمہ کس طرح ہوا تاہم غالب گمان ہے کہ اس کی موت خودکشی کا نتیجہ ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق مانچسٹر میںCoroner’s Court آئندہ ماہ ڈینیلا کی موت کی تحقیقات کا آغاز کرے گی جس کا مقصد دوحہ میں برطانوی گلوکار کی خودکشی کی تفصیلات جاننا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں