فونز کو جان بوجھ کر سست کیا جاتا ہے، ایپل کا اعتراف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ٹکنالوجی فرم ایپل نے ایک اہم اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے فونز جان بوجھ کر سست کرتی ہے۔

ایپل کمپنی کی طرف سے ایہ اعتراف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ اس کا آئی فون 6s کافی سست ہو گیا ہے لیکن جب اس نے اپنے فون کی بیٹری تبدیل کرائی تو اسے کافی فرق نظر آیا۔ پہلے جو فون کافی سست تھا مگر بیٹری کی تبدیلی کے بعد اس کی پروسیسنگ رفتار پہلے سے کافی تیز ہو گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد ایپل کمپنی نے اپنے پرانے فونز کو سست کرنے کا اعتراف کیا کیونکہ اس سے بیٹریوں پر بوجھ کم پڑتا ہے، کیونکہ جیسے جیسے فونز پرانے ہوتے ہیں ان کی بیٹریاں کمزور پڑ جاتی ہیں جس سے صارف کو بار بار فون چارج کرنے پڑتے ہیں لہذا فونز کو سست کرنا تھوڑا بیٹریوں کے حق میں بہتر ہوتا ہے۔

حال ہی میں ایپل کمپنی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے فرنز کے آپریٹنگ سسٹم میں ایسی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے بیٹریوں کی زندگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایپل نے واضح کیا کہ لیتھیئم آئن بیٹریاں بار بار چارج ہونے کی وجہ ان کے آئن اپنی جگہ سے ہٹ جاتے ہیں اور بیٹریوں کی کارکردی متاثر ہوتی ہے۔

ایپل کے اس اعتراف کی وجہ سے اس کمپنی کو سوشل میڈِیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ بلاگر کے نزدیک ایپل کا ایسا کرنا مشکوک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں