یمنی حوثی باغیوں کے اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات
یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے الحدیدہ گورنری میں ایک کارروائی کے دوران حوثی باغیوں کے اہم ملٹری کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنوب مغربی الحدیدہ میں ساحلی محاذ پر مزاحمتی کارکنوں نے گھات لگا کر حوثیوں کے پانچویں ریجنل ملٹری کمانڈر یوسف المدانی کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں المدانی ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر المدانی المعروف ابو جبریل کی لاش الخوفہ کے مقام پر مزاحمتی کارکنوں کے قبضے میں ہے۔
خیال رہے کہ المدانی کا شمار الحدیدہ میں حوثیوں کے اہم ترین کمانڈروں میں ہوتا تھا۔
دوسری جانب حوثیوں کے ایک مقرب ذریعے نے یوسف المدانی کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔ حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا شخص ایک دوسرا کمانڈر علی الشھاری ہے نہ یوسف المدانی ہے۔
یمنی سماجی کارکنوں نے مختلف ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ حوثی کمانڈر یوسف المدانی کو مغربی ساحلی محاذ پر قتل کیا گیا۔ المدانی کو چند ماہ قبل حوثیوں کی طرف سے فوج میں میجر جنرل کاعہدہ دینے کے بعد الحدیدہ، حجہ، المحویت اور ریمہ کے علاقوں کا بریگیڈ کمانڈر تعینات کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی طرف سے المدانی کی ہلاکت کی تردید بے بنیاد ہے۔ اس تردید کا مقصد حوثی جنگجوؤں کے حوصلے بلند رکھنا ہے۔ حوثیوں نے اس سے قبل المدانی کے بھائی طہ کےقتل کی خبر بھی ایک تک مخفی رکھی تاکہ کمانڈرکی ہلاکت سے باغی بد دل نہ ہوجائیں۔
-
حوثی باغیوں کا اہم لیڈر یمنی فوج کے ہاتھوں ساتھیوں سمیت گرفتار
یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے باغی حوثی گروپ کے سربراہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب پر حملہ امریکا پر حملے کے مترادف ہے: ٹرمپ
امریکی صدر کا شاہ سلمان کو ٹیلیفون، حوثی حملوں پر تبادلہ خیال
بين الاقوامى -
حوثیوں نے سعودی عرب کی جانب 83 بیلسٹک میزائل داغے: عرب اتحاد
صنعاء کو حوثی ملیشیا سے آزاد کرانے کے لیے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا
بين الاقوامى