افغان صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے دھماکا،7 شہری جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان کے صوبے ہلمند کے جنوبی حصہ میں دھماکہ سے7 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ افغان فورسز نے صوبے ننگرہار میں آپریشن کر کے داعش کے 11دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند میں صبح سڑک کنارے دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے شہریوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب افغان فورسز نے ننگرہار میں داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ جس دوران داعش کے 11دہشت گرد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ خوگیانی میں کارروائی کے دوران منشیات بنانے والی فیکٹری کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ صوبہ ہیرات کے مختلف علاقوں میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں 12 جنگجو مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں