ادلے کا بدلا: اماراتی طیاروں کی تیونس آمد پر پابندی کیوں لگی؟
تیونسی خواتین کے امارات میں روک اور تلاشی سیکیورٹی بنیادوں پر کی گئی: انور قرقاش
تیونس کے ہوائی اڈے پر اماراتی ایئر لائنز کے طیاروں کو لینڈنگ سے روک دیا گیا ہے جس کی وجہ اس سے قبل کچھ تیونسی خواتین کو اماراتی طیاروں میں داخلے سے روکنا بنی۔
تیونس میں انسانی حقوق کے گروہوں کی جانب سے اس اقدام پر تنقید کی جا رہی ہے اور اسے ’متعصبانہ اور نسل پرستی‘ پر مبنی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ایسا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اماراتی ایئرلائنز بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کے مطابق طریقہ کار نہیں اپناتیں۔ یو اے ای کا کہنا ہے کہ یہ تعطل 'سکیورٹی معلومات' کی وجہ سے آیا تھا۔
امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ 'ہم نے اپنے تیونسی بھائیوں سے ان سکیورٹی معلومات کے لیے رابطہ کیا جو مخصوص طریقہ کار کے لیے ضروری تھے۔' ہم تیونس کی خواتین کی بہت قدر اور عزت کرتے ہیں۔
تیونس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای نے ہماری ملکی خواتین کو اپنی حدود سے گزرنے اور پرواز کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو تیونس کی حکومت نے کہا تھا کہ ’یو اے ای کے سفیر سے وضاحت طلب کی تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عارضی اقدامات ہیں اور یہ پہلے ہی اٹھا لیے جا چکے ہیں۔‘
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دبئی سے اماراتی پروازوں میں کئی دنوں سے تیونس سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بورڈنگ بند ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ کچھ تیونسی خواتین کا کہنا ہے کہ ان کا یو اے ای کا سفر تعطل کا شکار ہے اور ان کے ویزے کا بھی اضافی جائزہ انولیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ تیونس میں سنہ 2011 میں آنے والے انقلاب کے بعد یو اے ای سے اس کے تعلقات خراب ہو گئے تھے جنھیں تیونس بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
-
امریکا کا سفر: ایمریٹس کی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی ختم
مشرق وسطی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی Emirates نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ امریکا ...
بين الاقوامى -
اماراتی ائیرلائن 'ایمریٹس' نے پانچ امریکی شہروں کی پروازیں کم کردیں
پروازوں میں کمی کا فیصلہ مسافروں کی قلت کے باعث کیا گیا
بين الاقوامى -
ایمریٹس کا پشاور سے فلائٹ آپریشن تا اطلاع ثانی معطل
امارات ائیر لائن نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سے غیر معینہ مدت کیلئے اپنا ...
پاكستان