یو این ایلچی عدن اور صنعاء میں امن مذاکرات کا نیا دور شروع کرانے کے لیے کوشاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد شیخ احمد کے دفتر کی ایک ٹیم جنگ زدہ ملک کے عارضی دارالحکومت عدن کا دورہ کرے گی اور اس کے بعد دارالحکومت صنعاء جائے گی ۔

اقوام متحد ہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد جنگ زدہ ملک کے فریقوں کے درمیان امن بات چیت کے نئے دور کی تیاری ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں فریق پُرامن سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے مخلصانہ سیاسی ارادے کا اظہار کریں۔

یمنی حکومت کے ایک ذریعے کے مطابق عدن میں اقوام متحدہ کے ایلچی کی ٹیم کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔تاہم اسماعیل ولد شیخ احمد کے دفتر نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا طیارہ اس وقت تک صنعا ء کے ہوائی اڈے پر نہیں اُترے گا، جب تک حوثی جنگجو جنرل پیپلز کانگریس کے لیڈروں کے خلاف تشدد آمیز کارروائیاں روک نہیں دیتے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں