دہلی ایئرپورٹ: ڈرون سے مشابہہ چیز نظر آنے پر پروازیں معطل
دہلی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون سے مشابہہ چیز نظر آنے پر 20 منٹ کے لئے فلائٹ آپریشن معطل کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی سے دہلی آنے والی انڈی گو کی پرواز کے پائلٹ نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران فضا میں کوئی چیز اڑتی ہوئی دیکھی، جس کے باعث صبح ساڑھے سات بجے سے7:50 تک 20 منٹ کے لئے فلائٹ آپریشنز معطل کر دیئے گئے۔
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھارت کا مصروف ترین ایئرپورٹ ہے جہاں روزانہ تقریباً1200 پروازوں کی آمد و رفت ہوتی ہے، جبکہ رش کے اوقات میں ہر گھنٹے 70 پروازوں کو ہینڈل کیا جاتا ہے۔
رواں سال اگست میں بھی ڈرون جیسی چیز نظر آنے پر دو مرتبہ تقریباً دو گھنٹے تک ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا تھا۔
-
بھارت : ہریانہ میں فوج کو مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم
دہلی کو آب رسانی بند ،پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس معطل
بين الاقوامى -
مودی نے دہلی میں'عام آدمی' کی جیت تسلیم کر لی
نئی دہلی کے ریاستی انتخاب میں بی جے پی کو صرف آٹھ نشتیں ملیں
بين الاقوامى -
دہلی: شاہی مسجد کے امام کو زندہ جلانے کی کوشش
سید احمد شاہ بخاری پر حملہ کرنے والے شخص گرفتار
بين الاقوامى