.

کیا یہ ممکن ہے؟ لوٹ پھر پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو

مسافر طیارے نے 2018 میں اڑان بھری اور 2017 میں منزل پر پہنچا!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دنیا بھر میں مختلف نظام الاوقات رائج ہیں۔ اسی اختلاف کے نتیجے میں دل چسپ صورت حال اُس وقت نظر آئی جب ایک طیارے نے 2018 کا سال شروع ہونے کے بعد اڑان بھری۔ تاہم وہ اپنی منزل پر پہنچا تو وہاں 2017 ہی تھا۔

ہوائی کی فضائی کمپنی کی پرواز نمبرHAL446 کو نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ سے 31 دسمبر کی رات 11:55 پر اڑان بھرنا تھی لیکن پرواز دس منٹ تاخیر کا شکار ہو گئی اور اس نے یکم جنوری 2018 کو 12:05 منٹ پر اڑان بھری۔

اس مسافر طیارے کی منزل امریکی ریاست ہوائی کا دارالحکومت ہونولولو تھا۔ لہٰذا اس کا مطلب ہوا کہ وہ مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر 2017 کو صبح 10:16 پر پہنچا۔