فلسطین نے امریکا میں اپنے مندوب کو واپس بلا لیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد فلسطینی اتھارٹی نے امریکا میں اپنے سفارتکار کو ’مشاورت‘ کے لیے واپس بلایا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المالکی پی ایل او کے امریکا میں سفارتکار حسام کو واپس بلا لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ امریکا کی جانب سے کسی بھی امن منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔
امریکی فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی جس میں امریکہ سے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کا کہا گیا۔
اتوار کے روز محمود عباس نےبیت المقدس کو فلسطینی عوام کا ابدی دارالحکومت قرار دیا۔
-
فلسطینی سفیر کو حافظ سعید کے ہمراہ 'القدس' سے اظہار یکجہتی مہنگا پڑ گیا
پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر ولید ابوعلی کی رام اللہ طلبی: بھارتی میڈیا کا ...
پاكستان -
اقوام متحدہ سے مکمل رکنیت کا مطالبہ کریں گے : فلسطینی اتھارٹی
فلسطینی وزارت خارجہ کے سکریٹری تیسیر جرادات نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ...
مشرق وسطی -
ہم کسی امریکی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے : فلسطینی صدر
فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی امریکی امن منصوبے کو ...
مشرق وسطی