تعز: 15 حوثی باغی ہلاک، یمنی فوج کی نئی پیش قدمی
یمن کے جنوب مغربی صوبے تعز میں یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 15 مسلح حوثی مارے گئے۔ گزشتہ تین برسوں سے محصور صوبے کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے یمنی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
تعز میں عسکری کمان کے میڈیا مرکز کے مطابق تعز شہر کے مغرب میں شرف العنین کے علاقے میں حوثی کمانڈر مجلی حسین مجلی ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ تعز کے مشرق میں واقع گاؤں لزوم میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے میں 4 باغی مارے گئے۔ تعز میں ریپبلکن پیلس کے اطراف میں بھی حوثی ملیشیا کا ایک رکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ادھر یمنی فوج نے تعز، المخا اور الحدیدہ کے درمیان راستے پر کنٹرول حاصل کر لیا اور تعز کے مشرق میں واقع گاؤں العدنہ کو آزاد کرا لیا۔
تعز کے شمال میں یمنی فوج نے تزویراتی اہمیت کے حامل جبلِ وعش کی سمت پیش قدمی جاری رکھی۔ اس دوران جھڑپوں میں باغی حوثی ملیشیا کے 9 ارکان ہلاک ہو گئے۔
تعز مرکز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل خالد فاضل کے مطابق یمنی فوج تعز صوبے کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لیے پُر عزم ہے اور آئندہ چند روز میں اس ہدف کو پورا کرنے کی قدرت رکھتی ہے۔
-
ٹیکسوں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا ہے : حوثی رہ نما کا اعتراف
یمن میں حوثیوں کے ایک رہ نما اور باغیوں کی حکومت (بین الاقوامی سطح پر غیر تسلیم ...
مشرق وسطی -
یمن: عرب اتحاد کے چار صوبوں میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 50 فضائی حملے
صعدہ ، حجہ ، الحدیدہ اور تعز میں فضائی بمباری میں متعدد حوثی جنگجو ہلاک ، اسلحہ ...
بين الاقوامى -
یمن : مغربی ساحل کے محاذ سے درجنوں حوثی فرار
یمن میں مغربی ساحل کے محاذوں پر عرب اتحاد کی معاونت سے سرکاری فوج کی پیش قدمی کے ...
مشرق وسطی