کم سن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو مخاطب کر کے جج نے کیا کہا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی ریاست مشی گن کی ایک عدالت نے پیر کے روز امریکی جمناسٹک ٹیم کے 54 سالہ سابق ڈاکٹر "لیری نصار" کو 40 سے 125 برس جیل کی اضافی سزا سنا دی۔ نصار پر جمناسٹک کی خواتین کھلاڑیوں کی ہراسیت کا الزام تھا۔ نصار کو اس سے قبل ایک مقدمے میں پہلے ہی 175 برس کی قید کی سزا دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ ایسی کم از کم 265 لڑکیوں اور خواتین کی شناخت کی گئی جو دو دہائیوں کے دوران نصار کا شکار بنیں۔

نصار کو 175 برس قید کی سزا سنائے جانے سے قبل کی وڈیو میں مقدمے کی خاتون جج کی نصار سے بات چیت دکھائی گئی ہے۔ اس موقع پر جج نے ملزم سے کہا کہ "میرے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے بچ جانے والی خواتین کی گواہیوں کو سنا.. اور یہ بھی میرے لیے باعث شرف ہے کہ میں تم کو قصور وار ٹھہرا کر تمہاری سزا کا اعلان کر رہی ہوں.. اس لیے کہ تم اس قابل نہیں کہ کبھی جیل سے باہر آؤ... تم نے کم سن بچیوں اور خواتین کی اہانت کی ، ان کو منصوبہ بندی کے ساتھ ہراسیت اور کھلواڑ کا نشانہ بنایا.. میں تم کو 175 برس قید کی سزا سنا رہی ہوں جس کی مدت 2100 ماہ بنتی ہے.. میں نے سخت ترین احکامات کا استعمال کیا ہے"۔

لیری نصار کو بچوں سے متعلق جنسی اور مخرب الاخلاق مواد کے حوالے سے بھی الزامات کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں