افغانستان: اندرونی حملے میں مقامی فورسز کے 16 اہلکار ہلاک

صوبہ ہلمند میں افغان سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے 16 ساتھیوں کو مارڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان میں اندرونی حملے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں مبینہ طور پر ایک افغان سکیورٹی اہلکار نے صوبہ ہلمند میں فائرنگ کر کے اپنے 16 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔

افغان نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز صوبہ ہلمند کے ضلع گریشک میں قائم ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔رپورٹ میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

خیال رہے کہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ واقعے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ملزم ہلاک کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہتھیار لے کر ان کے پاس بحفاظت پہنچ گیا۔تاہم رپورٹ میں کیے گئے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں