خطے میں ایرانی سرگرمیوں اور بیلسٹک میزائلوں پر تشویش ہے: فرانس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی وزارت خارجہ نے عرب خطے میں ایران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں اور بیلسٹک میزائیلوں کی بڑھوتری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ایرانی سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں۔ بیان میں ایرانی سرگرمیوں سے شام اور یمن میں ایران کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تہران کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم ختم کرنے پر زور دیا ہے۔

فرانسیسی حکومت بنے ایران کے متنازع جوہری پرگرام پر طے پائے بین الاقوامی معاہدے کی پاسداری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پیرس دیگر یورپی ملکوں کے ساتھ مل کر ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے کو نافذ کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کو ختم کرنے کے لیے دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرکے تہران کو اپنے میزائل پروگرام کو جاری رکھنے اور مشرق وسطیٰ میں تخریبی سرگرمیوں کو تحفظ دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں