احمدی نژاد نے قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا مطالبہ کردیا
ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملک میں قبل از وقت صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں محمود احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کا واحد حل قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات ہیں۔
’دولت بہار‘ ویب سائیٹ پر سپریم لیڈر کے نام احمدی نژاد کا ایک مکتوب شائع کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے فوری طورپر صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے۔حراست میں لیے گئے تمام مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے ’انجینیرڈ‘ انتخابات سے روکنے کے لیے دستوری کونسل کے انتخابی عمل میں عمل دخل کو روکا جائے‘۔
انہوں نے جوڈیشل کونسل کے سربراہ کو ان کے عہدے سے فوری طورپر برطرف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدلیہ کا سربراہ کسی غیر جانب دار اور قابل قبول شخص کو ہونا چاہیے۔ سابق صدر نے کہا کہ انتخابات کی صورت میں سیکیورٹی اداروں کی کسی قسم کی مداخلت ختم کی جائے اور شہریوں کی بلا جواز پکڑ دھکڑ کی مہمات بند کی جائیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے عوامی سطح پر ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کی تھی۔
-
برطانیہ اور فرانس کا ایران سے حوثیوں کی مدد روکنے کا مطالبہ
فرانس اور برطانیہ نے ایران کی طرف سے یمن کے حوثی باغیوں کو امداد کی فراہمی اور ...
بين الاقوامى -
ایران میں خمینی انقلاب سے علاقائی مسائل پیدا ہوئے :سعودی وزیر خارجہ
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے میونخ میں منعقدہ سکیورٹی کانفرنس ...
بين الاقوامى -
ایران ہمیں نہ آزمائے: اسرائیلی وزیراعظم کا انتباہ
جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی سلامتی کانفرنس میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم ...
مشرق وسطی