ایران ہمیں نہ آزمائے: اسرائیلی وزیراعظم کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی سلامتی کانفرنس میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو نے ایران کے اُس ڈرون طیارے کا ٹکڑا پیش کیا جو چند روز قبل اسرائیل نے گولان کے علاقے میں مار گرایا تھا۔

اس موقع پر نیتنیاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اسرائیل کو "نہ آزمائیں"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اس وقت دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ نیتنیاہو نے باور کرایا کہ وہ ایران کو شام میں ایک مستقل فوجی اڈہ قائم کرنے سے روکنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق ایران کے ساتھ جوہری معاہدے نے تہران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ خطے میں زیادہ جارح صورت اختیار کر لے۔ نیتنیاہو کے مطابق اس معاہدے نے "ہمارے خطّے اور اس کے باہر ایک خطرناک ایرانی شیر کو چھوڑ دیا ہے"۔

اپنے خطاب کے دوران نیتنیاہو نے ایرانی ڈرون طیارے کا ٹکڑا دکھایا اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ "جناب ظریف صاحب، کیا آپ اس کا اعتراف کرتے ہیں ؟ آپ کو ایسا کرنا چاہیے.. یہ آپ کے ساتھ مخصوص ہے (طیارے کا ٹکڑا).. آپ اس کو اپنے ساتھ واپس لے جا کر تہران کے سرکشوں کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ اسرائیل کی عزیمت کو نہ آزمائیں!".

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے دس فروری کو اعلان کیا تھا کہ قابض اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے شمالی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ اس دوران شام کے اندر سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسرائیلی F-16 طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس کا ہواباز محفوظ رہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں