کابل : خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغان وزارت داخلہ کے ایک اعلان کے مطابق ہفتے کی صبح دارالحکومت کابل کے سفارتی زون میں ایک خود کش بم بار نے خود کو افغان انٹیلی جنس کے صدر دفتر کے سامنے دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ "زور دار دھماکہ" عین رش کے اوقات میں ہوا۔

افغان انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کی انتظامیہ کا صدر دفتر "گرین زون" کی حدود کے کنارے واقع ہے۔ امریکی سفارت خانہ اور امریکی افسران کے زیر قیادت نیٹو کے آپریشن کا صدر دفتر بھی اسی کے نزدیک واقع ہے۔

انٹیلی جنس ادارے کے اندر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں اصل نشانہ افغان انٹیلی جنس کا دفتر تھا۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق نینشل سکیورٹی سے ہے۔

یاد رہے کہ 25 جنوری کوبھی افغان انٹیلی جنس اور وزارت دفاع کے دفاتر کے داخلی راستے پر واقع چیک پوائنٹ کو ایک خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اس کی ذمے داری داعش تنظیم نے قبول کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں