.

ہولی کے تہوار میں ہندو خواتین کا مردوں سے محبت کا نرالہ اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت میں رنگوں کے تہوار"ہولی" کے موقع پر کئی عجیب وغریب رسمیں بھی ادا کی جاتی ہیں۔ موسم بہار کے ہندو تہوار کے موقع پر شمالی بھارت کے بارسانا کے مقام پر خواتین نے مردوں کو لاٹھیوں سے پٹائی کر کے محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ہندئوں کے ہاں زمانہ قدیم سے منائے جانے والے تہوار میں دوستی کی تجدید، قدیم روایات کو زندہ کرنے اور شر پر خیر کی فتح کی یاد میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

ہولی کے تہوار کے موقع پر نانڈوگائوں کے مردوں نے ایسے نغمے گائے جن سے خواتین مشتعل ہوگئیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں کوڑے لیے اور مردوں پر ٹوٹ پڑیں۔ بے چارے مرد اپنے سروں کو ڈنڈوں کی ضربوں سےبچانے کے لیے سروں کو ڈھالوں سے بچایا۔

خیال رہے کہ بھارت میں ہندو پورا سال ہولی کے تہوار کی تیاری کرتے ہیں۔ اس موقع پر دنیا بھر سے سیاح بھی بھارت آتے اور تہوار سے لطف اندوز ہوتےہیں۔

مردوں کی پٹائی کرنے والی فارشا نامی ایک خاتون نے کہا کہ "یہ سزانہیں بلکہ یہ خواتینکا ہندو دیوتا کرشنا اور مردوں سے محبت کا اظہار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کرشنا سے اسی طرح محبت کا اظہار کرتے ہیں۔خواتین کا کہنا ہے کہ ہم پیارمیں مردوں کو لاٹھیاں مارتے ہیں۔یہ کوئی جھڑپ نہیں بلکہ ہنسی مذاق ہے۔