امیرِ قطر کی عرب سربراہ اجلاس میں عدم شرکت ان کے اکھڑپن کی مظہر ہے: انور قرقاش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی سعودی عرب کے شہر ظہران میں اتوار کو منعقدہ القدس سربراہ اجلاس میں عدم شرکت ان کے اکھڑپن کی واضح مظہر ہے۔

انھوں نے سوموار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے:’’ امیر قطر کی ظہران عرب سربراہ اجلاس سے غیر حاضری دوحہ کی بحران کے آغاز کے بعد سے اختیار کردہ غیر لچکدار پالیسی کا فطری اور قابلِ افسوس نتیجہ ہے۔اس میں دانش عنقا ہے اور اس کی خطے میں تنہائی اور دیوار سے لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کا میڈیا ، تعلقاتِ عامہ کی کمپنیوں یا زر خرید وفاداری سے ازالہ نہیں کیا جاسکتا‘‘۔

انور قرقاش نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ ظہران میں عرب سربراہ اجلاس ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب عرب دنیا ایک نازک دور سے گزر رہی ہے اور ان غیر معمولی حالات میں مشترکہ عرب نقطہ نظر اور اجتماعی لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے یہ اجلاس بلایا گیا تھا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس سب کی صلاحیت کے حامل تھے۔

ظہران اجلاس میں فلسطینی نصب العین کی حمایت کا ا عادہ کیا گیا ہے۔عرب لیگ کے اس انتیسویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں عرب قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے حکمتِ عملیوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں