مطالبات پورے کیے تو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کریں گے: پومپیو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر شمالی کوریا نے ان کے تمام مطالبات پورے کیے اور اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کیا تو ان کا اسپیشل سیکٹر کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری کی اجازت دے گا۔
’فوکس نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بجلی کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اگر اس نے اپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر تلف کردیا تو ہم امریکی کمپنیوں کو شمالی کوریا میں سرمایہ کاری نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی شمالی کوریا میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بھی مدد کریں گے مگر اس سے قبل پیانگ یانگ کو امریکا کے مطالبات پورے کرنا ہوں گے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ حکومت 23 اور 25 مئی کے درمیان جوہری تجربہ گاہ کو مکمل طور پر ختم کر دے گی۔ اس سے قبل پیانگ یانگ جوہری ہتھیاروں کے تجربات روکنے کا بھی عہد کر چکا ہے۔
سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع جوہری تجربہ گاہ کی تمام سرنگوں کو دھماکے سے تباہ کر دیا جائے گا اور تحقیقاتی تنصیبات اور وہاں متعین حفاظتی یونٹس کو ہٹا دیا جائے گا۔
کم گزشتہ ماہ کے اواخر میں جنوبی کوریا کے صدر مون جئی کے ساتھ ملاقات میں تجربہ گاہ کو بند کرنے کے منصوبے کا انکشاف کر چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس تجربہ گاہ کو بند کرنا اہم ہے تاہم یہ اقدام جوہری ہتھیاروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔
خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی رپورٹ کے مطابق اگر حالات اور موسم ساز گار ہوا تو "جوہری تجربہ گاہ کو تباہ کرنے کے تقریب 23 اور 25 مئی کے درمیان طے ہے۔"
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا اس تجربہ گاہ کو بند کرنے کے عمل کو دیکھنے کے لیے امریکا، جنوبی کوریا، روس، چین اور برطانیہ سے صحافیوں کو مدعو کرے گا۔
بیان کے مطابق ان صحافیوں کو بیجنگ سے شمالی کوریا کے ساحلی شہر وان سن میں لانے کے لیے ایک خصوصی طیارے کا بندوبست کیا جائے گا جہاں سے انہیں ٹرین کے ذریعے تجربہ گاہ لے جائے گا۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ پیانگ یانگ "جزیرہ نما کوریا اور دنیا کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ہمسایہ ملکوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ قریبی رابطوں اور مکالمے کو فروغ دے گا۔"
-
شمالی کوریا کا 23 سے 25 مئی تک جوہری تجربے کی جگہ ختم کرنے کا اعلان
شمالی کوریا نے 23 سے 25 مئی تک کسی وقت اپنے جوہری تجربات کی جگہ کو ختم ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا سے تین امریکی قیدیوں کی رہائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق شمالی کوریا میں قید تین امریکی شہریوں کو رہا کر دیا ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کے لیڈر کِم کا چین کا غیر علانیہ دورہ ، صدر شی سے ملاقات
شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے چین کا غیر علانیہ دورہ کیا ہے اور ...
بين الاقوامى