پاپائے روم کا عراق کو بیش قیمت کار کی قیمت کا عطیہ
وٹیکن کی طرف سے کل اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپائے روم پوپ فرانسیس نے عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لیے بغداد کو ایک بیش قیمت لگژری کار کی قیمت کا عطیہ کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اطالوی کار ساز کمپنی ’لیمبورگینی‘ نے یہ کار گذشتہ برس دو نومبر کو پوپ فرانسیس کو تحفے میں دی تھی تاہم اسے استعمال نہیں کیا گیا بلکہ اسے نیلام کیاگیا تھا۔ نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں کے لیے بغداد کو دی جائے گی۔
وٹیکن ریڈیو نے جکومت کے ایک عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس نے بیش قیمت کار کی نیلامی میں حاصل ہونے والی قیمت جو کہ سات لاکھ پندرہ ہزار یورو ہوگی عراق میں انسانی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویٹیکن کی طرف سے عراق کو دی گئی رقم نینویٰ میں داعش تنظیم کے مظالم سے متاثر ہونے والے عیسائی خاندانوں کی بحالی اور ان کی آباد کاری پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رقم کاایک حصہ انسانی اسگلنگ کا شکار ہونے والے افراد اور افریقا میں جبری طور پر عصمت فروشی کے دھندے کی روک تھام کے لیے صرف کی جائے گی۔
-
پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان نے ایسٹر کے تہوار پر عیسائیوں کے مذہبی ...
پاكستان -
فلسطینی صدر اور قبطی پوپ امریکی نائب صدر سے ملاقات نہیں کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق حالیہ متنازع فیصلے کے بعد ...
مشرق وسطی -
پوپ فرانسس روہنگیا مسلمانوں کی داستانیں سُن کر آبدیدہ
مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے بحران سے دوچار ملک ...
مشرق وسطی