پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان نے ایسٹر کے تہوار پر عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو اجرک کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔
یاد رہے مسیحی برادی نے گذشتہ دنوں ایسٹر کا تہوار منایا، جس کی مرکزی تقریب ویٹی کن سٹی میں منعقد ہوئی تھی۔ دیگر ممالک کی طرح پاکستان سے بھی بڑی تعداد میں مسیحی افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے مسیحی نوجوان اور جیزز یوتھ آف سینٹ پاؤل کے ممبر دانیال نے ایسٹر کی مذہبی تقریبات میں شرکت کی اور اس دوران مسیحیوں کے مذہنی پیشوا پوپ فرانسس کو سندھی اجرک کا انوکھا تحفہ پیش کیا جسے پوپ فرانسس نے قبول کیا۔
پوپ فرانسس نے تحفہ بخوشی قبول کرتے ہوئے نوجوان کے ساتھ تصویر بھی بنوائی جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔