شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل باضابطہ طور پر خاوند اور بیوی بن گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اور مرحومہ لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل شادی کے بندھن میں بند گئے ہیں اور آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبی نے مذہبی رسوم کی ادائی کے بعد انھیں میاں اور بیوی قرار دے دیا ہے۔

شادی کی تقریب ہفتے کے روز قلعہ ونڈسر میں واقع پندرھویں صدی کے سینٹ جارج چیپل میں انجام پائی ہے۔ دُلھن میگھن نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کررکھا تھا۔ انھیں ایک لیموزین کار میں چیپل لایا گیا اور وہ چلتی ہوئی اس مقام تک آئی تھیں جہاں شہزادہ چارلس اپنے بیٹے کے ہمراہ ان کے منتظر تھے۔

شاہی خاندان کی شادی کی رسم کے مطابق دُلھن اور دُلھا نے تادم مرگ محبت اور خوشی سے رہنے کے عہد وپیمان کیے اور 33 سالہ شہزادہ ہیری نے مارکل کی انگشت پر ویلش سونے کی انگوٹھی پہنائی ۔شادی کے اجتما ع میں ملکہ الزبتھ ،شاہی خاندان کے سینیر ارکان اور معزز مہمان شریک تھے۔

اجتماع کے سامنے آرچ بشپ جسٹن ویلبی نے یہ کلمات ادا کیے :’’ خدا کی موجودگی اور اس اجتماع کے روبرو ہیری اور میگھن نے شادی کے لیے اپنی اپنی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔انھوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اور ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر شادی کا اظہار کردیا ہے۔اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ وہ دونوں میاں بیوی ہیں ‘‘۔

اس شادی کے بعد لاس اینجلس میں پلی بڑی میگھن مارکل دنیا کے سب سے قدیم شاہی خاندان کا حصہ بن گئی ہیں ۔وہ اپنے شوہر شہزادہ ہیری سے عمر میں تین سال بڑی ہیں ۔شادی کی تقریب میں ان کے والد نے خرابیِ صحت کی بنا پر شرکت نہیں کی ہے۔

دلھن کی کیسل میں آمد کے موقع پر ہزاروں شائقین برطانوی پرچم اٹھائے قطاروں میں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کھڑےتھے۔کیسل کے نزدیک واقع ہیتھرو کے مصروف ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے ونڈسر پر شادی کی تقریب کے وقت پندرہ منٹ کے لیے پروازوں کی آمد ورفت معطل کر دی تھی۔

ملکہ الزبتھ نے شادی سے چند گھنٹے قبل اپنے پوتے ہیری کو ڈیوک آف سوسیکس کے خطاب سے نواز دیا تھا اور اب ان سے شادی کے بعد امریکی ٹی وی ڈراما’’ سوئٹس‘‘ کی اداکارہ مارکل ڈچز آف سوسیکس بن گئی ہیں ۔

چیپل کیسل میں شاہی خاندان کی شادی کی اس تقریب میں جارج اور امل کلونی ، ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکھم ، اوپرا ونفرے اور ادریس ایلبا سمیت میڈیا ا ور شوبز کی دنیا کی نمایاں شخصیات شریک تھیں ۔

ملکہ ایلزبتھ  دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ اپنے پوتے شہزادہ ہیری  کی شادی میں شریک ہیں۔
ملکہ ایلزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ اپنے پوتے شہزادہ ہیری کی شادی میں شریک ہیں۔
دُلھا کے والد  شہزادہ چارلس اور دلھن کی والدہ ڈوریا راگلینڈ شادی کے بعد  سینٹ جارج چیپل سے روانہ ہورہے ہیں۔
دُلھا کے والد شہزادہ چارلس اور دلھن کی والدہ ڈوریا راگلینڈ شادی کے بعد سینٹ جارج چیپل سے روانہ ہورہے ہیں۔
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں