.

شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی میں مہمانوں کے پہناووں پر ایک نظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کل ہفتے کے روز برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی ماڈل میگن مارکل کی شادی دھوم دھام سے انجام پائی۔ اس موقع پر مہمانوں میں سیاسی رہ نماؤں کی نسبت شوبز کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی تعداد زیادہ تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کی شادی کے موقع پر شرکت کرنے والی مہمان شخصیات [سلیبرٹیز] اور ان کے پہناووں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

شادی کی تقریب میں چرچ میں پہنچنے والے مہمانوں کی تعداد 600 تھی۔ ان میں زیادہ تر شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کے دوستوں پر مشتمل تھے تاہم باہر سڑکوں پر شادی کے قافلے کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں لوگ موجود تھے۔

برطانیہ کی اس شاہی شادی میں بعض شخصیات خصوصی توجہ کی مرکوز رہیں۔ ان میں لبنانی انسانی حقوق کارکن امل علم الدین اور ہالی وڈ کے اسٹار جارج کلونی بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ شادی کی تقریب کے لیے امل علم الدین نے زرد رنگ کا ہیٹ اور اسی رنگ کے کپڑے زیب تن کیے۔ سنہری جوتوں کے ساتھ سیاہ اور سنہری رنگوں کا کلاؤچ ان کی شخصیت کو مزید نکھار رہا تھا جب کہ ان کے شوہر جارج کلونی نے ہلکے بھورے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا جن میں زرد رنگ کی ٹائی شامل تھی۔ ٹائی کا رنگ اپنی اہلیہ لباس کے رنگ سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔

فیشن ڈیزائنر ویکٹوریا بیکھم نے سرمئی رنگ کا لباس اور ان کے شوہر برطانری فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم ٹوکسیڈو نے سیاہ اور بھورے رنگ کا سوٹ پہنا۔

معروف امریکی اینکر اوپروا ونفرے نے ہلکے گلابی رنگ کا گاؤن پہنا جس پر Stella McCartney. کے دستخط نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔

ٹینس اسٹار سیرینا ویلیمز نے گلابی لباس کے ساتھ Bulgari کی جیولری میں شرکت کی۔

بھارتی ادارکاہ پریانکا چوپڑا نے لائیٹ جامنی رنگ کا Vivienne Westwood کا سوٹ پہنا اور سر پر اسی رنگ کا کیپ جب کہ پییا میڈلٹن کیمبرک ڈوئچے کیٹ میڈلٹن کی ہمشیرہ اپنے شوہر جیمز ماتھیو کے ہمراہ شرکت کی۔ اس نے انگلش اسٹائل کا لباس زیب تن کیا۔