اردن نے ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ ختم کردیا
اردن کی حکومت نے سرکاری طورپر ترکی کے ساتھ طے پایا آزاد تجارتی معاہدہ ختم کردیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عمان کی طرف سے باضابطہ طورپر بتایا گیا ہے کہ انقرہ کے ساتھ جاری فری ٹریڈ سمجھوتہ ختم کردیا گیا ہے۔
اردنی وزیر صنعت وتجارت انجنیر یعرب القضا نے بتایا کہ ان کی حکومت نے ترکی کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا ہے کہ عمان انقرہ کےساتھ فری ٹریڈ زون کے قیام کے معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں نہیں۔
دوسری جانب اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کے اعلان کے بعد چند ماہ کے اندر اندر ترکی کے ساتھ آزاد تجارت کامعاہدہ ختم ہوجائے گا۔
اخبار ’الغد‘ سے بات کرتے ہوئے اردنی وزیر کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران ترکی کے ساتھ طے پائے آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے کئی اہم اجلاس ہوئے مگر ان اجلاسوں میں عمان کو معاہدے سے حاصل ہونے والے فواید اور توقعات پوری نہیں ہوسکیں جس کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دونوں ملکوں کےدرمیان طے پانے والے آزادانہ تجارتی سمجھوتے کو ختم کردیا جائے۔
-
شام کے شہر منبج میں تعاون کے لیے ترکی اور امریکا کے درمیان روڈ میپ
امریکا اور ترکی نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ دونوں ملک شام کے شمالی شہر منبج میں ...
مشرق وسطی -
قطری حکومت نے ایران اور ترکی کو اپنا دوست بنا رکھا ہے:سلطان بن سحیم
قطری حکومت کے مخالف آل ثانی خاندان کے سرکردہ رہ نما الشیخ سلطان بن سحیم نے دوحہ کی ...
مشرق وسطی -
کیا ترکی نے ایران کو اسرائیلی ساختہ آلات بھیج کر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی؟
اسرائیل کے سیاسی ذرائع نے مقامی اخبارات کو بتایا ہے کہ ترکی نے ایران ...
بين الاقوامى