’2018ء فٹ بال کپ‘ سعودی عوام کی قومی ٹیم کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چودہ جون کو روس میں ہونے والے بین الاقوامی فٹ بال کپ کی آمد آمد ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے شائقین فٹ بال سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں غیرمعمولی طورپر سرگرم ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شہریوں نے 14 جون 2018ء کو روس میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کی سوشل میڈیا بالخصوص ’ٹوئٹر‘ پر بھرپور پذیرائی شروع کی ہے۔

ایک رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے شہری ٹوئٹر پر قومی ٹیم کی حمایت میں مہم چلانے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ 2018ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے ’ٹویٹس‘ میں جاپان پہلے، سعودی عرب دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہیں۔

مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 97 فی صد ٹوئٹر صارفین قومی ٹیم کو جتوانے کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں