مکہ اور دیگر مقامات مقدسہ کا انصرام "شاہی اتھارٹی" کے پاس ہو گا: شاہی فرمان
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہفتے کو علی الصباح ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں مکہ شہر اور مقامات مقدسہ کے حوالے سے ایک شاہی کمیشن کی تشکیل کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہی اتھارٹی مکہ مکرمہ اور دیگر مقامات مقدسہ کے انتظام وانصرام کی ذمہ دار ہو گی۔ اس کے سربراہ وزارتی کونسل کے نائب صدر ہوں گےجو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی معاونت سے کمیشن کے روزہ مرہ امور سرانجام دیں گے۔ کمیشن کے ارکان کا تقرر وزارتی کونسل کے سربراہ کے حکم سے کیا جائے گا۔
ایک الگ شاہی فرمان کے ذریعے شاہی کمیشن برائے مکہ اور مقامات مقدسہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تقرری عمل میں لائی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مکہ ریجن کے گورنر، وزیر داخلہ، نائب گورنر مکہ ریجن ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القسیبی، وزیر حج وعمرہ، وزیر مالیات اور منصوبہ بندی یاسر بن عثمان الرمیان، انجینئر ابراہیم بن محمد السلطان اور ڈاکٹر فھد بن عبداللہ تونسی کے نام شامل ہیں۔
-
مکہ مکرمہ کے انتہائی ملنسار اور مقبول عام میئر سے ملئے!
حسین الھدالی مقامی اور غیر ملکی حجاج اور متعمرین میں یکساں مقبول ہیں
مشرق وسطی -
رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بُک ہوگئے
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے ارد گرد کے وسطی علاقے میں واقع تمام ہوٹل رمضان ...
بين الاقوامى -
مکہ مکرمہ میں موبائل کرین گر گئی ، ڈرائیور زخمی
مکہ مکرمہ میں ایک موبائل ( گشتی ) کرین تعمیراتی کام کے دوران میں گر گئی ...
بين الاقوامى