رمضان کے آخری عشرے کے لیے مکہ کی فضائی سکیورٹی کے سخت انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے لیے سکیورٹی کے مزید سخت اور موثر انتظامات کیے ہیں اور مسجد الحرام اور اس کی جانب جانے والے تمام راستوں کی فضائی سکیورٹی اور نگرانی بڑھا دی ہے۔سکیورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر مسلسل فضا میں گشت کررہے ہیں۔

ایوی ایشن سکیورٹی کے جنرل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن آل بسام نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے سکیورٹی کے طے شدہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین پر نظر رکھی جارہی ہے۔

انھوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات بھی زیادہ موثر بنائے جارہے ہیں۔مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور شہر کے مرکزی حصے اور اس کی جانب جانے والی شاہراہوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسن نے بتایا کہ مکہ کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں میں نگرانی کے جدید آلات نصب ہیں۔وہ سکیورٹی تنصیبات اور ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وہ سکیورٹی مشنوں کے علاوہ مختلف انسانی امدادی کام بھی کررہے ہیں اور وہ تمام سرکاری اداروں کو لاجسٹیکل امداد مہیا کررہے ہیں۔وہ کسی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور انھیں وقتِ ضرورت فضائی ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں