منبج شہر سے کوچ کے وقت کُردوں کو غیر مسلح ہونا پڑے گا: تركی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پائے گئے روڈمیپ کے تحت شمالی شام کے شہر منبج سے کوچ کے وقت کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجو اپنے ہتھیار چھوڑ کر جائیں گے۔

ترکی کے جنوبی صوبے انتالیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوگلو نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ پیر کے روز جس روڈ میپ پر اتفاق رائے ہوا ہے اس پر آئندہ 10 روز کے دوران عمل درامد شروع ہو جائے گا۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق 6 ماہ کے عرصے میں یہ پایہ تکیمل تک پہنچ جائے گا۔

اوگلو کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اس نمونے کا اطلاق رقّہ ، کوبانی اور شام کے دیگر علاقوں پر بھی ہونا چاہیے جہاں پیپلز پروٹیکشن یونٹس نے قبضہ کر رکھا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق امریکا نے کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا کوئی عہد نہیں کیا۔ اوگلو نے یہ بھی کہا کہ منبج میں امریکا کے ساتھ ترکی کا تعاون کسی طور بھی شام کے حوالے سے روس کے ساتھ کام کرنے کا متبادل نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں