ترک فوج کی عراق میں بمباری، 35 کرد جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کی مسلح فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقے جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی "PKK" کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 35 کرد باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے شمال میں جبل قندیل میں کرد علاحدگی پسند جماعت ’کردستان ورکرز پارٹی‘ اور اس کے عسکری گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ مارچ کے بعد ترک فوج شمالی عراق میں ’پی کے کے‘ نامی کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری کر رہی ہے۔

ترک فوج کا کہنا ہے کہ وہ عراق اور دیگر ملکوں میں ترکی کی سرحد کے قریب سرگرم علاحدگی پسند کرد تنظیم کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے ترکی کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کرنا چاہتی ہے۔

ترک صدر طیب ایردوآن نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا خیر مقدم کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں