سلامتی کونسل: یمن کے حوالے سے بند کمرے کا اجلاس آج
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیر کے روز یمن کے حوالے سے ایک بند کمرے کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کونسل کے ارکان کو یمن کے لیے اپنے جامع امن منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ گریفتھ نے 17 اپریل کو اپنی پہلی بریفنگ میں وعدہ کیا تھا کہ دو ماہ بعد وہ دوسری بریفنگ پیش کریں گے۔
ادھر اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صنعاء میں گریفتھ کی الحدیدہ کے حوالے سے حوثی ملیشیا کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی تین روزہ دورے کے بعد آج دارالحکومت صنعاء سے کوچ کر جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق حوثی ملیشیا کے رہ نماؤں نے گریفتھ کے ساتھ بات چیت میں الحدیدہ کی بندرگاہ سے انخلاء اور اسے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ایلچی کی تجویز پر غور کے لیے مزید وقت کا مطالبہ کیا۔
یمن کی آئینی حکومت نے باغیوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے کہ ان کی ہٹ دھرمی اور بین الاقوامی کوششوں کا مثبت جواب نہ دینے کے سبب انسانی اور سیاسی پہلو سے کسی بھی خطرناک پیش رفت کی ذمّے داری حوثیوں پر ہو گی۔
یمنی حکومت نے الحدیدہ اور مغربی ساحل کے دیگر علاقوں کے حوالے سے حوثی ملیشیا کی کارستانیوں کی بھی سخت مذمت کی۔ حوثیوں نے مذکورہ علاقوں میں سڑکوں، سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھا دیں۔ علاوزہ ازیں عسکری علاقوں کے نزدیک رہائشی علاقوں کے مکینوں کو باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔
-
یمن : الحدیدہ کا ہوائی اڈہ آزاد ، بارودی سرنگیں صاف کرنے کا سلسلہ جاری
یمنی فوج کے میڈیا سینٹر نے ہفتے کے روز ایک اعلان میں بتایا ہے کہ الحدیدہ کے بین ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کے ایلچی کو یمن پہنچنے سے قبل حوثیوں کی کڑی تنقید کا سامنا
حوثیوں کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے کا کہنا ہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ...
بين الاقوامى -
یمن کی سرکاری فوج الحدیدہ ہوائی اڈے کے قریب پہنچ گئی
حوثی باغیوں کو شدید لڑائی میں اہم کمانڈروں کی ہلاکت سمت بھاری جانی ومالی نقصان
بين الاقوامى