سڑکوں پر کام کرنے والا پینٹر فٹبال ورلڈ کپ کا کھلاڑی بن گیا
روس میں جاری عالمی فٹبال ورلڈ کپ میں اتوار کے روز برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ 1-1 سے برابر رہا تو یہ 1978ء کے بعد پہلا موقع تھا جب برازیل ورلڈ کپ میں اپنا افتتاحی میچ نہ جیت سکا۔ اس سے قبل 1978ء کے فٹبال ورلڈکپ میں برازیل اور سویڈن نے 1-1 گول کیا تھا۔
اتوار کے روز اگرچہ برازیل اپنے ایک دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے جیت کو یقینی نہیں بنا سکا تاہم برازیل کا ایک اور کھلاڑی گیبرل جیسس انٹرنیٹ پر اپنی ایک پرانی تصویر کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے لیے فارورڈ کے طور پر کھیلنے والا یہ کھلاڑی 1997ء میں پیدا ہوا۔ گیبرل کی انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی تصویر 2014ء کی ہے۔ یہ وہ ہی سال تھا جب ان کے ملک نے فٹبال کے ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ گیبرل اُس وقت سڑکوں پر بطور پینٹر کام کرتا تھا۔
سال 2016ء میں گیبرل اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والی برازیل کی اُس فٹبال ٹیم کا حصّہ تھا جس نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ اب وہ روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے حتمی 23 رکنی ٹیم میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹوں پر گیبرل کی بہت سی تصاویر پھیل چکی ہیں۔ ان میں انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر پوسٹ تصاویر سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ مئی 2017ء میں اس کی تصاویر کو ہزاروں کی تعداد میں لائیک اور شیئر کیا گیا۔
-
فٹ بال کا جنون، بلوچ بچے کی پیشہ وارانہ مہارت دیکھیے!
فٹبال کے عالمی مقابلوں کی جلو میں اس کھیل کا جادو ان دنوں چہار سو پھیلا ہوا ہے۔ اس ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی فٹ بال ٹیم عالمی کپ 1994ء کا ریکارڈ توڑنے کا عزم لیے روس پہنچ گئی
سعودی عرب کی قومی فٹ بال ٹیم 1994ء میں منعقدہ عالمی کپ کا اپنا ہی ...
بين الاقوامى -
’2018ء فٹ بال کپ‘ سعودی عوام کی قومی ٹیم کی سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی‘
چودہ جون کو روس میں ہونے والے بین الاقوامی فٹ بال کپ کی آمد آمد ہے۔ دوسری جانب ...
بين الاقوامى