ایک مہم جوئی جو المیے میں بدل گئی
وہ منظر جس میں ایک لڑکی کو 40 میٹر بلندی سے بغیر رسّی کے پھینک دیا گیا
ایک المناک واقعے میں سوشل میڈیا پر تازہ گھنٹوں میں نمایاں رہنے والی خبر کے مطابق 21 سالہ ماریا ایڈواردا رودریگز دی فریٹاس لیمییرا، سان پالو ریاست کے'' اسکلیٹن برج'' سے 40 میٹر کی بلندی سے گر کر جاں بحق ہوگئیں ، جب وہ ''رسّی سے چھلانگ ''(روپ جمپنگ) کر رہی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق Entre Cordas نامی کمپنی کے کارکنوں نے انہیں اوپر اٹھایا، پھر ہوا میں اچھال دیا، اس جانب توجہ کیے بغیر کہ حفاظتی رسی کو ان کے سیٹ بیلٹ سے جوڑا گیا تھا یا نہیں۔
بغیر حفاظتی بیلٹ کے نیچے گرنے پر حاضرین نے فورا شور مچایا ، موقع پر موجود گواہوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی، مگر SAMU کی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم نے موقع پر ہی شدید چوٹوں کے باعث ان کی موت کی تصدیق کردی۔
سان پالو جنرل سیکورٹی (SSP) نے بتایا کہ یہ واقعہ Entre Cordas نامی اسپورٹس کمپنی کی جانب سے منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران پیش آیا، جیسا کہ مقامی میڈیا نے نقل کیا ہے۔
🚨🇧🇷 TRAGEDIA EN BRASIL: Una joven de 21 años, Maria Eduarda Rodrigues de Freitas, murió tras caer de 40 metros en la "Ponte do Esqueleto" (Limeira, São Paulo).
— 𝐈𝐧𝐞𝐬𝐃𝐞𝐥𝐀𝐥𝐦𝐚𝐌𝐢𝐚 (@InesBetancur1) June 13, 2026
Los operadores de la empresa "Entre Cordas" la levantaron en posición "superman" y la lanzaron al vacío olvidando por… pic.twitter.com/Mo0RDRAgvi
واقعہ کے بعد تین ملزمان زیر حراست
حادثے کے بعد دو منتظمین قریبی جنگلوں میں فرار ہو گئے۔ فرار ہونے والوں کو تلاش کرنے کے لیے ریاستی پولیس نے فوجی ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔
ابتدائی طور پر حکام نے کمپنی سے منسلک چھ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔ لیکن کل ہفتہ کی شام تک لیمئیرا پولیس اسٹیشن کے تفتیش کاروں نے ان میں سے تین افراد کو رہا کر دیا، جبکہ بقیہ تین کے خلاف باضابطہ الزامات عائد کیے گئے جن کی عمریں 27، 32 اور 47 سال بتائی گئی ہیں۔
حراست میں لیے گئے افراد میں ایک باقاعدہ سول فائر فائٹر شامل ہے، جبکہ دیگر دو رسّی سے چھلانگ کے معاونین تھے۔ ان تینوں پر ''ممکنہ ارادے کے ساتھ قتل'' (homicídio com dolo eventual) کا الزام ہے، جو برازیلی قانون میں اس جرم کو ظاہر کرتا ہے کہ ملزمان نے قتل کا ارادہ تو نہیں کیا تھا، مگر انہوں نے سنگین غفلت کے باعث جان لیوا خطرہ جان بوجھ کر مول لیا۔
''اسکلیٹن برج'' ایک نامکمل اور سنسان ریلوے ڈھانچہ ہے ،جو لیمئیرا اور کورڈیروبولس شہروں کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ اسے دہائیوں پہلے ایک وفاقی ریلوے منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا تھا جو کبھی فعال نہ ہوا۔
وقت کے ساتھ یہ کنکریٹ کا ڈھانچہ بدنام اور غیر محفوظ جگہ بن گیا ،جہاں غیر قانونی طور پر رسی سے چھلانگ (rope jumping) جیسی سرگرمیاں کی جاتی ہیں۔ یہ بنجی جمپنگ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں کم لچکدار چڑھائی والی رسیوں کا استعمال ہوتا ہے، جو طویل آزادانہ سقوط کی اجازت دیتی ہیں۔