مہنگائی کے خلاف ایرانی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے
ایرانی فوج اورپولیس کی جانب سے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے باوجود ہزاروں افراد ایک بار پھر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآگئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہروں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں۔
دارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ شاہراہ سپہ سالار میں نکالے جانے والے اس جلوس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ احتجاج میں ان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں۔
صدها تن از مردم تهران در خیابان #سپهسالار با شعار #نه_به_گرانی تظاهرات کردند. pic.twitter.com/y9ZPkvP8II
— شهروندیار (@shahrvandyar) June 18, 2018
ایک فوٹیج میں مظاہرین کو ایرانی رجیم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین سخت مشتعل اور غصے میں ہیں اور وہ ’مہنگائی نہیں چاہیے۔ نا اہل حکومت گھر جائے اور ظلم کرنے والے حکومت عہدیداروں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ حکومت امریکا کی نہیں بلکہ ہم عوام کی دشمن ہے۔ مظاہرین نے ملک میں جاری موجودہ مالی اور معاشی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کا ذمہ داری امریکا کے بجائے براہ راست ایرانی حکومت کو ٹھہرایا۔
تظاهرات در #سپهسالار #تهران با شعار" بی غیرت حیا کن، مغازه رو رها کن" pic.twitter.com/R0I9sQTQeQ
— شهروندیار (@shahrvandyar) June 18, 2018
مظاہرین سےخطاب کرئے مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی وضع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت امریکی پابندیوں کے پیچھے چھپ کر عوام کا استحصال جاری نہیں رکھ سکتی۔
-
سابق اسرائیلی وزیر گونن سیگیف پر ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد ِجُرم
اسرائیل کے ایک سابق وزیر گونن سیگیف کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی کے الزام ...
مشرق وسطی -
ایران میں اسٹاک ایکسچینج کی تیزی معاشی بحران سے خبردار کرتے ہوئے
ایران میں اتوار کے روز تہران اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 1967ء میں افتتاح کے بعد ...
بين الاقوامى -
ایران کی 100 شخصیات کا حکومت سے امریکا کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
ایران کی 100 سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم ...
بين الاقوامى