پیوتن سے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے امور پر بات کروں گا:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل جُمعہ کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ آئندہ مہینے ھلسنکی میں روسی صدر ولادی میر پیوتن سے ہونے والی ملاقات میں شام اور یوکرائن جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔
نیو جرسی جاتے ہوئے امریکی صدارتی طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ بات چیت میں امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ روسی حکومت کے مشیر ’یوری اوشا کوف‘ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ روس اور امریکا کے صدور کسی تیسرے ملک میں ملاقات پر متفق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے دورہ ماسکو کے دوران ان سے ملاقات کے بعد کہی۔
جمعرات کو ماسکو کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں صدور کے درمیان ملاقات آئندہ ماہ فنلینڈ کے دارالحکومت ھلسنکی میں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کو ماسکو روانہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات کو بہتر بنانا اور دونوں صدور کی ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اور پیوتن کی ملاقات سے دوطرفہ کشیدگی کی برف پگھلنے میں مدد ملے گی۔
-
روس کے شہر سمارا میں بم کی افواہ پر تین شاپنگ مال خالی کرا لیے گئے
روس کے فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ کے میچوں کے میزبان ایک شہر سمارا میں ...
بين الاقوامى -
روس اور شام نے ایران کو قربانی کا بکرا بنا رکھا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ
ایران کے ایک سرکردہ رکن پارلیمان نے شام میں بشارالاسد اور روس کی قرابت کو ایران کے ...
بين الاقوامى -
واشنگٹن نے ترکی کو روس سے میزائل سسٹم خریدنے سے خبردار کر دیا !
امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدے دار نے منگل کے روز ترکی کو خبردار کیا ہے کہ ...
بين الاقوامى