.

یمن کے جزیرے سقطری کے شمال مغربی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جزیری سقطری کے شمال مغربی علاقے میں اتوار کی صبح شدید زلزلہ آیا ہے۔ امریکا کے ارضیاتی سروے کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 تھی ۔اس سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

زلزلے کا مرکز سقطری کے شمال مغرب میں 213 کلومیٹر دور خلیج عدن میں تھا۔اس کے بعد سمندر ی طوفان سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سقطری میں مئی میں سمندر ی طوفان کے نتیجے میں چالیس افراد مارے گئے تھے اور کئی عمارتیں زیر آب آنے کے بعد منہدم ہوگئی تھیں ،شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں یا سمندری پانی میں بہ گئی تھیں ۔سمندر ی طوفان سے جزیرے کے منفرد ایکو نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔