چین میں ڈِزنی کی نئی فلم کی نمائش کیوں روک دی گئی؟
چین نے ڈِزنی کمپنی کی نئی پروڈکشن"Christopher Robin" کی ملک میں نمائش کو روک دیا ہے۔ چین میں حکام نے کارٹون کردار"Winnie the Pooh" سے ملتی جلتی کسی بھی تصویر کی ممانعت ہے کیوں کہ مذکورہ کردار کا چہرہ چین کے صدر شی جن پنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔
اگرچہ ڈزنی کی نئی پروڈکشن کسی قسم کے ہتک آمیز مواد پر مشتمل نہیں تاہم چین نے میڈیا پَرسن جون اولیور کی جانب سے "HBO" چینل پر اپنے پروگرام "Last Week Tonight" میں اس فلم کو پیش کیے جانے اور چینی صدر کی نقل اتارے جانے کے بعد اس کو ممنوع قرار دیا۔
یاد رہے کہ مذکورہ فلم مشہور کارٹون شخصیات کا حقیقی ورژن ہے اور اس میں ہیرو کا کردار معروف بین الاقوامی اداکار یُوان مک گریگر ادا کر رہے ہیں۔