ڈالر کے مقابلے میں ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں 5 فی صد کمی
کرنسی کی قدرمیں کمی روکنے کے لیے ترکی کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے
اسٹاک مارکیٹ میں ترک کرنسی لیرہ کی قدر میں ڈالرکےمقابلے میں آج جمعہ کو پانچ فی صد ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔
جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرہ میں 2 فی صد کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں 5.4 لیرہ پرآگیا تھا جب کہ یورو کے مقابلے میں یہ تناسب 6.3 فی صد پر آگیا ہے۔
ترکی کی کرنسی کی قدر میں موجودہ کمی ایک ایسے وقت میں دیکھی گئی ہے جب امریکا اور ترکی کے درمیان متعدد مسائل پر تناؤ پایا جا رہا ہے۔ ترکی کے نائب وزیرخارجہ سیدات اونل کی قیادت میں امریکا کے ساتھ امریکی پادری کی انقرہ میں گرفتاری سمیت دیگر حل طلب امورپر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ امریکی پادر انڈرسن پرانسن کی گرفتاری کے بعد ترکی اور امریکا کے رمیان بحران مسلسل شدت اختیار کررہا ہے جب کہ معاشی بد انتظامی کے باعث ملک میں افراط زر بڑھ رہا ہے اور کرنسی کی ویلیو میں کمی آ رہی ہے۔
ترکی کی کرنسی لیرہ کو رواں سال کے دوران غیرمعمولی بحران کا سامنا رہا۔ رواں سال کے دوران ترک لیرہ کی قیمت میں 40 فی صد کمی آئی ہے۔
ترکی کے مرکزی بنک نے جمعہ کے روز جاریی ایک بیان میں ملک میں جاری کرنسیوں کی قیمتوں کےحوالے بتایا کہ جون سے اب تک کرنسی کے لین دین میں 2.973 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔
تاہم یہ کمی رائٹرز کے اندازے سے کم ہے جس کا اندازہ تاہم یہ کمی رائٹرز کے اندازے سے کم ہے جس کا اندازہ 3.032 ارب ڈالر تھا۔ مئی میں کرنسی ایکسچینج کے میزانیے میں 6.193 ارب جبکہ 2017ء کے دوران مجموعی طورپر 47.1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کرنسیوں کے اتارو چڑھاؤ اور ان کی ریٹنگ پرنظر رکھنے والی فیٹچ کمپنی کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنی کرنسی کی قدر میں کمی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
فٹیچ کے سرکردہ معاشتی تجزیہ نگار پال گمبل نے ’رائٹرز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ 13 جولائی کو ترکی کو ’ BB‘ گروپ میں منتقل کرنے کے بعد ہم نے ملک میں درپیش واقعات کے نتائج کے بارے میں بار بار خبردار کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ترک لیرہ کی ایک ماہ میں 10 فی صد قدر کمی ہوئی جب کہ رواں سال کے دوران اب تک30 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
-
کیا ترکی ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں غیرموثر بنانے میں مدد دے گا؟
سنہ 2015ء کو ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر تہران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ...
بين الاقوامى -
ایران سے قدرتی گیس کی خریداری جاری رکھیں گے: ترکی
ترکی کے وزیر توانائی فاتح دون میز کا کہنا ہے کہ ترکی رسد کے طویل المدت معاہدے کے ...
بين الاقوامى -
یونان کا ترکی کو مطلوب صحافی انقرہ کے حوالے کرنے سے انکار
یونان کی وزارت انصاف نے ترکی کی طرف سے اشتہاری قرار دیے گئے ایک صحافی تورگوت کایا ...
بين الاقوامى