بھارتی پارلیمنٹ میں ہٹلر کی وردی میں آنے والا کون تھا ؟
بھارت کے ایک رکن پارلیمنٹ ناراملی شوا پرساد نے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز اختیار کیا۔ ناراملی نے نازی جرمن رہ نما ایڈوولف ہٹلر کا حلیہ اپنا کر پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔
پارلیمنٹ کے اندر داخل ہونے پر ناراملی نے نازیوں کے انداز میں صحافیوں کو سلام کیا۔ ناراملی کے ہٹلر کی وردی میں آنے پر دیگر ارکان پارلیمنٹ کی جانب کسی قسم کا ردّ عمل سامنے نہیں آیا۔
TDP MP Naramalli Sivaprasad deserves a special award for protest costume. He demands a special status for Andhra. pic.twitter.com/nzGDuMUj90
— Kamlesh Singh | Bana de Lohagarh (@kamleshksingh) March 14, 2018

ناراملی شوا پرساد کے مطابق اس حلیے میں قانون سازوں کے سامنے نمودار ہونے کا مقصد وزیراعظم نریند مودی کو یہ پیغام دینا ہے کہ انہیں ہٹلر کی روش کی پیروی نہیں کرنا چاہیے اور ان کی جانب سے ریاست آندرا پردیش کو زیادہ بڑی فنڈنگ پیش کیے جانے سے متعلق وعدے پورے کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب مذکورہ رکن پارلیمنٹ نے ریاست کی صورت حال کے حوالے سے اپنے سیاسی موقف کو واضح کرنے کے لیے کوئی بھیس اپنایا ہو۔