روسی صدر شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں : پیونگ یانگ
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین "عنقریب" شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
پوتین نے کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جائے کو چوتھے ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی جو 11 سے 13 ستمبر تک روس کے شہر ولادیوستوک میں منعقد ہو گا۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ آیا شمالی کوریا کے سربراہ اس دعوت کو قبول کریں گے یا نہیں۔
شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر بھیجے گئے پیغام میں روسی صدر نے سربراہ ملاقات کے انعقاد کے حوالے سے اپنی تجویز کو دُہرایا۔
پوتین نے کہا کہ "میں باور کراتا ہوں کہ میں عنقریب آپ سے ملاقات کے لیے تیار ہوں تا کہ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں اہم مسائل سے مربوط امور کو زیر بحث لایا جا سکے"۔ تاہم اس پیغام میں کسی حتمی تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کم جونگ اُن نے بھی روسی صدر کو ایک پیغام بھیجا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی "مضبوط جڑیں" دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف مشترکہ مزاحمت کے ساتھ جُڑی ہوئی ہیں۔
-
بشار الاسد کی سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پیوتن سے ملاقات
جنگ سے تباہ حال ملک شام کے صدر بشار الاسد غیر علانیہ دورہ پر جمعرات کے روز روس گئے ...
مشرق وسطی -
پوتین اور ٹرمپ تعلقات بہتر بنانے کے لیےعن قریب ملاقات کریں گے: لافروف
روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
پوتین کی ٹرمپ کو دورہ ماسکو کی دعوت، وائیٹ ہاؤس کا خیر مقدم
روسی صدر ولادی میر پوتین نے جمعہ کو اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو کے ...
مشرق وسطی