شام : ایرانی وزیر دفاع کی حلب میں تہران نواز ملیشیاؤں کی قیادت سے ملاقات
ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے اپنے ہمراہ مشیروں کے وفد کے ساتھ شام میں شمالی اور جنوب مغربی حلب کے متعدد مقامات کے دورے میں عسکری اور زمینی قیادت سے ملاقات کی جن میں ایران نواز ملیشیاؤں کے کمانڈرز اور ارکان شامل ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب دمشق میں ایرانی عسکری اتاشی ابو القاسم علی نجاد یہ اعلان کر چکے ہیں کہ رواں ہفتے تہران اور دمشق کے درمیان دستخط ہونے والے ایک دفاعی سمجھوتے کے تحت ایران کے عسکری مشیران شام میں رہیں گے۔ علی نجاد کے مطابق سمجھوتے پر عمل درامد اُس پر دستخط کیے جانے کے ساتھ ہی شروع ہو گیا۔ معاہدے میں شام کی جنگی صنعتوں کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا نے امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، اردن، مصر، جرمنی اور فرانس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ جنیوا میں مذاکرات کریں تا کہ بین الاقوامی تنظیم شام کے لیے نیا آئین وضع کرنے میں پیش رفت کو جاری رکھ سکے۔
-
ایران پر سخت ترین پابندیاں عاید کرنے کے پابند ہیں: امریکا
ایران کے امور پر نظر رکھنے کے لیے امریکا کی طرف سے متعین کردہ خصوصی مندوب برائن ہک ...
بين الاقوامى -
فوجی مشیر شام ہی میں رہیں گے: ایران
ایران کے دمشق میں متعیّن فوجی اتاشی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے فوجی مشیر اسی ...
بين الاقوامى -
عوام کی بڑی تعداد ایران کے مستقبل کے حوالے سے اعتماد کھو چکی ہے : روحانی
منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ اُس کے ارکان ملک کو ...
بين الاقوامى