پہلی مرتبہ روسی صدر کی پُرتعیّش گاڑی کی اندرونی تصاویر سامنے آ گئیں
روس نے ماسکو میں گاڑیوں کی نمائش میں ایک نئی پُرتعیش گاڑی کی پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ مقامی طور پر تیار کردہ ایک لیموزین گاڑی کو بھی نمائش میں رکھا گیا ہے جو روسی صدر ولادی میر پوتین کے اپنے عہدے پر تقرّر کی تقریب کے دوران اُن کے زیر استعمال رہی۔
چار نشستوں پر مشتمل Aurus Senat نامی گاڑی صحافیوں کو دکھائی گئی جو صدر کی گاڑیوں کے بیڑے میں جدید ترین اضافہ ہے۔
جہاں تک Aurus کی ہی علامت کی حامل لیموزین گاڑی کا تعلق ہے تو یہ مئی میں پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی جب پوتین نے منتخب ہونے کے بعد اسے مرسیڈز کار کے بدلے استعمال کیا تھا۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ روسی صدر مقامی گاڑی کی اہلیت پر اعتماد کرتے ہیں۔
روس کی کوشش ہے کہ وہ درآمد شدہ ساز و سامان اور ٹکنالوجی پر انحصار کم کرے۔
روسی وزیر صنعت نے بدھ کے روز مذکورہ گاڑی کی نقاب کشائی میں شرکت کے موقع پر کہا کہ Aurus گاڑی کے آرڈ کے معاہدوں پر آئندہ ماہ دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ برس 120 گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
نئی لیموزین گاڑیاں روسی ساختہ سیڈان گاڑیوں کی جگہ لیں گی جو کئی دہائیوں سے سوویت رہ نماؤں کی سرکاری گاڑی کے طور پر استعمال میں آتی رہی ہیں۔