قطرسے رشوت لینے کے الزام میں بان کی مون کے بھتیجے کو تین ماہ قید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ایک بھتیجے کو قطر سے رشوت وصول کرنے کے الزام میں امریکا میں تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ’جوھیون ڈینس بان‘ پر الزام ہے کہ اس نے ویتام کے دور کی آڈیٹوریم کی عمارت قطر کے خود مختاردولت فنڈ کو فروخت کرانے کے بدلے میں رشوت وصول کی تھی۔

خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق امریکی ریاست مین ہٹن کی فوج داری عدالت کے جج اڈجارڈو راموس نے بان کی مون کے بھتیجے کو بیرون ملک انسداد بدعنوانی قانون کی خلاف ورزی کے اعتراف کے بعد تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2014ء اور 2015ء کے دوران ویتنام آڈیٹوریم کی 72 عمارتوں کو قطر کو فروخت کرنے کے لیے سہولت فراہم کی تھی اور اس کےعوض قطر نے انہیں رشوت دی تھی۔

بان کو معلوم تھا کہ انہیں اس کام کے عوض قطر کے خود مختار دولت فنڈ کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں