سعودی عرب اور امارات یمنی شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہے ہیں: مائیک پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کانگریس کو بتایا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حکومتیں یمن میں تنازع کے خاتمے کی غرض سے جاری فوجی آپریشن کے دوران میں شہریوں کے جانی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں۔

پومپیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے کانگریس کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں شہریوں اور شہری انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے خرشات کم سے کم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس تنازع کا خاتمہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ امریکا یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے بھی بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اور اماراتی حکومتیں یمن میں شہریوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں