بحیرہ احمر کی سکیورٹی سعودی عرب اور خطے کے لیے اہمیت کی حامل ہے: شہزادہ خالد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکا میں متعیّن سعود ی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر کی سکیورٹی ان کے ملک اور پورے خطے کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

شہزادہ خالد نے دو پڑوسی ممالک اریٹریا اور ایتھوپیا کے درمیان جدہ میں اسی ہفتے امن معاہدے پر دست خطوں کے بعد دو ٹویٹس میں سعودی عرب کے خطے میں امن کے فروغ کے لیے کردار کا ذکر کیا ہے۔اس معاہدے کے نتیجے میں ان دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ بیس سال سے جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

وہ ایک ٹویٹ میں لکھتے ہیں:’’ سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون امن کاری ، ترقی کا فروغ اور سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کی معاونت سے ایتھوپیا اور اریٹریا کے درمیان جدہ امن معاہدہ طے کرایا ہے،اس سے دونوں ملکوں کے درمیان بیس سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔اس سے پورے خطے میں سکیورٹی کو فروغ ملے گا اور استحکام آئے گا‘‘۔

سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے مصالحتی کوششوں اور امن کے فروغ میں ہمیشہ صفِ اوّل کا قائدانہ کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسرے (ممالک) تنازعات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر تقسیم کے بیج بوتے ہیں۔سعودی عرب نے گذشتہ کئی عشروں کے دورا ن میں کامیاب نتائج کی حامل مصالحتی کوششیں کی ہیں۔اس نے فلسطین ، لبنان ، افغانستان اور دوسرے علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے‘‘۔

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’آبنائے باب المندب اور ہارن آف افریقا کی سکیورٹی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا کی 15 فی صد بین الاقوامی تجارت ان ہی آبی راستوں سے ہوتی ہے۔ سعودی عرب خطے کو قزاقی اور ایران نواز ملیشیاؤں کی عدم استحکام کی کارروائیوں سے بچاؤ کے لیے کام کرتا رہے گا‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں