انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں شدید زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں آج جمعہ کوآنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر 7۔7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 18 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کی شدت 6٫6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا زلزلوں کے اعتبار سے انتہائی خطرناک لائن پر واقع ہےسنہ 2004ء میں زلزلے کے نتیجے میں 2لاکھ 26 ہزار ہلاک ہوگئے تھے۔ زیادہ تر ہلاکتیں سونامی کی وجہ سے ہوئی جس نے ملک کے ایک بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں