یورپی کمیشن کے سربراہ کی "حرکت" پر کانفرنس ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا
یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر پیر کے روز برسلز میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے آئے تو ڈائس پر پہنچنے سے قبل انہوں نے برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی نقل اُتاری۔ اس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔
خطاب سے قبل ینکر نے اُسی انداز سے رقص کی حرکات کیں جیسا کہ گزشتہ بدھ کے روز ٹریزا مے نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب سے قبل پس منظر میں ایک مشہور گانے کی دُھن پر انجام دی تھیں۔
Is this @JunckerEU mocking @theresa_may 's Abba dance at a speech to the Committee of the Regions?
— James Crisp (@JamesCrisp6) October 8, 2018
I am saying yes. What say you @MargSchinas or @Mina_Andreeva ? pic.twitter.com/qyzHddY3oJ
دوسری جانب یورپی کمیشن کے سربراہ کی اس حرکت نے ٹریزا مے کے حامیوں میں غصّے کی شدید لہر دوڑا دی۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ینکر برطانوی وزیراعظم سے "مذاق" فرما رہے تھے تاہم اخبار کی ویب سائٹ پر آنے والے تبصروں میں غصے سے بھرپور جذبات نمایاں ہو رہے ہیں۔
ادھر یورپی کمیشن کے سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ژاں کلود ینکر کی حرکت "کسی کے خلاف نہیں تھی"۔ ترجمان نے باور کرایا کہ ینکر کے دل میں ٹریزا مے کا بہت زیادہ احترام ہے۔