.

برطانوی پارلیمنٹ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی پولیس نے پارلیمنٹ کی عمارت کےقریب سے ملنے والے ایک مشکوک بیگ کو کھولنے کے بعد کہا ہے کہ بیگ سے کوئی خطرناک چیز برآمد نہیں کی گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بدھ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ برطانوی پولیس کو پارلیمنٹ کے قریب ایک پارک سے مشکوک بیگ ملا ہے جسے کھولنے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیاگیا ہے۔

مشکوک بیگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی فورسز نے بیگ قبضے میں لے لیا تھا۔

بعد ازاں بیگ کو کھولا گیا مگر اس کےاندر سے کسی قسم کا مشکوک مواد برآمد نہیں ہوسکا۔' اے ایف پی' کے ایک فوٹو گرافرکو بیگ کھولنے کے وقت موقع پر موجود تھے نےبتایا کہ بیگ کو ربوٹ کی مدد سے دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ مشکوک بیگ ملنے کے اطلاع کے بعد پارلیمان کی عمارت خالی کرالی گئی تھی اور تمام دفاتر بند کردیئے گئے تھے۔ پولیس نے تمام اطراف سے عمارت کو گھیرے میں لے لیا تھا۔